تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:گاؤں گیارہ پلی میں دیوراورسو تیلے بیٹوں نےسوتیلی ماں کوکاروکاری کا الزام لگاکرقتل کردیا

downloadسنجھورو(نامہ نگار) سنجھورو تھانہ کی حدود میں سلطان کوٹ کے نزدیک گاؤں گیارہ پلی میں مسمات مہناز جگوانی کی بارہ سال قبل رحمان بنگلانی نامی شخص سے دو سری شادی ہوئی تھی جس میں سے ایک بیٹا پیدا ہوا ۔سہ پہر کے وقت رحمان بنگلانی کے چاروں بیٹوں سچل،پریل، بچل اور نواب نے اپنے چچا کھوبو سے مل کراپنی سو تیلی ماں 36 سالہ مسمات مہناز جگوانی پر کاروکاری کا الزام لگا کر بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا۔ مہناز جگوانی مو قع پر ہی دم توڑ گئی ۔سنجھورو پو لیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور سول ہسپتال سانگھڑ پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔ مقتولہ کے بھائی نے بتا یا کہ رحمان بنگلانی قتل کے مقدمہ میں سکھر جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور مذکورہ ملزمان نے جائیداد ہڑپ کرنے کے لئے کارو کاری کا بے بنیاد الزام لگا کر ہماری بہن کو قتل کیا ہے۔مقتولہ کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدار تفتیش کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔تحصیل سنجھورو میں دو ہفتوں کے اندر کارو کاری کی بھینٹ چڑھنے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جن میں سب سے زیادہ چار افراد کھڈرو تھانہ کی حدود میں قتل ہوئے ہیں جبکہ مذکورہ خاتون سنجھورو تھانہ میں قتل کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  صدر زرداری نے دو قیدیوں کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد روک دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker