تازہ ترینعلاقائی

گذشتہ سال 2015میں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کروڑوں کسانوں کی معیشت تباہ ہوئی،کسان بورڈ

لاہور ( پریس ریلیز ) کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی اور کسان راج تحریک کے چیرمین ارسلان خاں خاکوانی نے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کو نئے سال کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2015میں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر کے کسانوں کی معشیت تباہ و برباد ہو گئی ۔اورکسان کنگال ہو گئے ۔زرعی مداخل کھاد ، ڈیزل ، بجلی کیڑے مار ادویات ، زرعی مشینری اور بیجوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ گنے ، چاول ، کپاس آلو ،مکئی اور دیگر اجناس کی قیمتیں آ دھی سے بھی کم رہہ گئیں ۔جسکی وجہ سے ملک کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کی کمر ٹوٹ گئی ۔کسان راج تحریک نے ملک بھر کے کسانوں کے مطالبات منوانے کے لئے صادق آ باد سے اسلام آ باد کی طرف لانگ مارچ کیا مگر بے حس حکمرانوں نے کسانوں کا کوئی مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ۔ مجموعی طور پر پاکستان کی تاریخ میں سال 2015ملکی زراعت کے لئے بد ترین سال ثابت ہوا ہے ۔اب آئندہ سال 2016کو ملک بھر کے کسانوں کے لئے مبارک بنانے کے لئے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ ملکی زراعت کے لئے ایسی پالیساں تشکیل دیں کہ جس سے دم توڑتی زرعی معیشت کو سہارا مل سکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ زراعت کے لئے بجلی اور ڈیزل سستا کیا جائے ۔زرعی مداخل کی قیمتیں کم کی جائیں اور زرعی اجناس کی قیمتوں کا حصول یقینی بنایا جائے ۔شوگرملوں ،کاٹن ملوں اور رائس ملوں کی طرف کسانوں کے اربوں روپے کے واجبات کو واہ گزار کرایا جائے اور زرعی اجناس کو اونے پونے خریدنے والے لٹیروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے ملک بھر کے مفلوک الحال کسانوں کے لئے دعا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے حکمرانوں کو ہدایت دے دی تو اُمید ہے کہ یہ سال گذشتہ سال کی نسبت اچھا گزرے گا

یہ بھی پڑھیں  قصور میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کوقتل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker