
بھائی پھیرو(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے قرعہ اندازی کے ذریعے آدھی قیمت پر زرعی آ لات تقسیم کر دئیے ،ہر یونین کونسل میں ایک کاشتکار کو پانچ قسم کے آ لات دئیے گئے قرعہ اندازی کے وقت سینکڑوں کسانوں کا میلے کا سماں تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے مقامی دفتر کے افسر میاں محمد اسماعیل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تحصیل پتوکی کی پچیس یونین کونسلوں سے دو سو بائیس کاشتکاروں نے زرعی آلات کے لئے درخواستیں دیں جن کی قرعہ اندازی کے لئے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمود انور ،ڈی ڈی او واٹر مینجمنٹ محمد عمران ، DDOزراعت ایکسٹنشن اظہر فاروق بھٹہ ،اے سی پتوکی ، ڈی ایس پی پتوکی شامل تھے ،کمیٹی نے قرعہ اندازی کے ذریعے ہر یونین کونسل سے ایک کاشتکار کو پانچ قسم کے زرعی آلات آدھی قیمت پر دئیے زرعی آلات میں ایک روٹا ویٹر ،ایک ربی ڈرل ،ایک چیزل ہل ،ایک شوگر کین ریجر ،ایک ڈسپلو شامل ہیں۔یہ زرعی آ لات کاشتکار دو سال تک فروخت نہیں کر سکیں گے اور دوسرے کاشتکاروں کو کرایہ پر دینے کے پابند ہو نگے ۔