شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نیشنل ایوارڈ کے بعد فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دوں گا، شاہ رخ خان

نیشنل ایوارڈ کے بعد فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دوں گا، شاہ رخ خان

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی کر لوں گا۔ بالی ووڈ میں اپنی شاندارپرفارمنس سے تہلکہ مچانے اورلا تعداد سپر ہٹ فلمیں دینے والے شاہ رخ خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ نیشنل ایوارڈ ملنے کا بے تابی سے انتظارکر رہا ہوں، قومی ایوارڈ ملتے ہی فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ شاہ رخ خان کا اپنی نئی آنے والی فلم “فین” کے حوالے سے کہنا تھا کہ فلم میں 24 سالہ لڑکے کا کردارکرنا ان کے لیے مشکل تھا جس کے لیے انہیں روزانہ 4 گھنٹے تک 24 سالہ لڑکے کے کردارمیں ڈھلنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں گورو نامی لڑکے کا کرداران کی زندگی سے کافی ملتا جلتا ہے اس لئے یہ کردار ادا کرنے میں بہت مزا آیا۔ بالی ووڈ کنگ خان نے کہا کہ فلم فین میں دہلی کے رہنے والے ایک لڑکے کا کردارادا کرنے پرکافی خوش ہوں، اکثرسوچتا ہوں کہ دہلی سے تعلق رکھنے کے باوجود ایسا کردارادا کرنے کا موقع اس سے پہلے کیوں نہیں ملا۔ دہلی سے دوررہنے کی وجہ سے اس شہر کی بولی بولنا بھی بھول گیا تھا تاہم اس فلم کے باعث پھرسے سیکھنے کا بہت موقع ملا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دل والے‘‘ نے بھی باکس آفس پر خوب دھوم مچائی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ ان کی نئی آنے والی فلم “فین” 15 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں  کترینہ کیف نے رنبیرکپورکوپہچاننے سے ہی انکارکردیا