تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:حکومت دن رات کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،راؤ اجمل

دیپالپور(قاسم علی سے) حکومت دن رات کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے کسان کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے وزیر اعظم کسان پیکج کے بعد کسانوں کو زرعی آلات پچاس فیص رعائت کیساتھ فراہم کرنا حکومت کی کسان دوستی کا واضح مظہر ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار راوٗ محمد اجمل خاں،ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری محمد سرور اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد خاں کھچی نے ٹی ایم اے دیپالپور میں کسانوں کو زرعی آلات پچاس فیصد سبسڈی پر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سکیم کیلئے تحصیل بھر سے 561درخواستیں وصول ہوئی تھیں جن میں سے 218درخواستیں منظور کی گئیں بعد ازاں قرعہ اندازی کے ذریعے 44کسانوں کو فی کس پانچ زرعی آلات پچاس فیصد رعائت کیساتھ فراہم کئے گئے ہیں دیگر درخواست گزاروں کو بھی جلد آلات فراہم کردئیے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں  چودھری محمد عبداللہ طاہر ٹکٹ ہولڈرپی پی 188 پاکستان تحریک انصاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker