پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی،جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد،لاہور، پشاور،دیربالا، لوئر دیر،سرگودھا،ایبٹ آباد،چترال،چنیوٹ،فیصل آباداورگوجرانوالہ ،خیبرایجنسی،باجوڑ ایجنسی،کرم ایجنسی،استور،غذر،صوابی شامل ہیں۔زلزلے کے جھٹکے پشاور میں جاری ایک تقریب میں بھی محسوس کیے گئے جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک خطاب کررہے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button