تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:مسلم کالونی کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ملک ضراراختر

ٹیکسلا(نا مہ نگار )مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق امیدوارکونسلر کینٹ بورڈ ٹیکسلا حاجی ملک ضرار اختر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم کالونی کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، انتخابات میں جن ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا تھا شکست کے باوجود ان پر عمل پیرا ہیں، مسلم کالونی کے باسیوں کا دیرینہ مسلہ قبرستان کا تھا اسکے لئے کینٹ بورڈ نے جگہ وقف کر دی ہے ،بہت جلد اس پر بھی کام شروع ہو جائے گا میں نے قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر کے لئے سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق کی وساطت سے چوہدری نثار علی خان کو گرانٹ فراہم کرنے کی گذارش ارسال کر دی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم کالونی ٹیکسلا کینٹ میں گلیوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر علاقہ کی معروف شخصیت زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، ظفر محمود، سمیت دیگر عمائدین بھی موجود تھے، حاجی ضرار اختر اعوان نے کہا کہ ہم نے کینٹ بورڈ ٹیکسلا کی انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم ٹیکسلا کینٹ بورڈ انتظامیہ کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں کہ وہ بلا تفریق عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اس وقت کینٹ بورڈ ٹیکسلا میں فرض شناس اور ایماندار عملہ موجود ہے انھوں نے کہا کہ مسلم کالونی کے باسئیوں کا دیرینہ مسلہ قبرستان کی عدم موجودگی تھا جس کے لئے کینٹ بورڈ ٹیکسلا نے چھ کنال اراضی وقف کر دی ہے اور ہم نے اسکی چار دیواری کے لئے چوہدری نثار علی خان سے فنڈز کی فراہمی کی استدعا کی ہے جس پر جلد عمل درآمد ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button