تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:الطا ف حسین کی قائد اعظم کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سیاسی ومذہبی حلقوں کی طرف سے شدید مذمت

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی قائد اعظم کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سیاسی ومذہبی حلقوں کی طرف سے شدید مذمت ۔تاریخ کو مسخ کر کے بابائے قوم کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز الطاف حسین نے بابائے قوم کے بارے میں گستاخانہ ریمارکس دئیے اس پر جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی ، جے یوپی کے ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ ، مسلم لیگ کے سٹی صدر رانا ساجد مرشد ، حلقہ پی پی 184کے صوبائی اُمیدوار سردار نور احمد ڈوگر سمیت درجنوں افراد نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین ملک سے باہر بیٹھ کر بڑھکیں نہ ماریں اور قائد اعظم کے بارے اپنے ریمارکس پر قوم سے معافی مانگیں ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جان بوجھ کر ملک کے حالات خراب کر کے الیکشن سے فرار چاہتی ہے کیونکہ ایم کیوایم کو صاف نظر آ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں وہ نہیں جیت سکتی

یہ بھی پڑھیں  شاہ رخ خان کے ونکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر 5سال کی پابندی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker