پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی ،ا سپیکراورڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جائیں گے

national assemblyاسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرز کے انتخاب کے لیے 4 جماعتوں کے درمیان مقابلے کا امکان ہے،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کردیا،جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے بھی اپنے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اسپیکر کے عہدے کے لیے مسلم لیگ ن نے ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے مرتضی ٰ جاوید عباسی کو نامزد کیا ہے،تحریک انصا ف کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کے لیے شہریار آفریدی جبکہ منزہ حسن کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے،متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی نے دونوں عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں،تاہم امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا،جبکہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے متوقع امیدواروں کا اعلان تو کردیا لیکن فی الحال کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کیے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی دوپہر 12 بجے تک کی جائے گی، جن کی جانچ پڑتال دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خفیہ رائے شماری سے ہوگا

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ:صدر جاوید انصاری کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker