شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فرحان اختر کے ساتھ کام کرنا مشکل ثابت ہوا، امیتابھ بچن

فرحان اختر کے ساتھ کام کرنا مشکل ثابت ہوا، امیتابھ بچن

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتاتھ بچن کا کہنا ہے کہ نواجوان ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر کے ساتھ کام کرنا مشکل ثابت ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ فرحان میرے سامنے بڑا ہوا ہے لیکن ان کا ساتھ ہمیشہ ہی زبردست رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرحان اختر کی فلم میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا بھی میرے لئے مشکل ثابت ہوا ہے۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ فرحان نے ہدایتکار بیجوئے نمبیار کی فلم ’’وزیر‘‘ میں ایک اداکار کی حیثیت سے بہت خوبی سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم وزیر میں کچھ مواقع پر فرحان نے ہدایتکار کی حیثیت سے کچھ تجاویز پیش کیں جو بہت دلچسپ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک‘ 5 فرار