تازہ ترینکھیل

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: انگلش کھلاڑیوں نےچھٹی وکٹ پرعالمی ریکارڈ قائم کردیا

کیپ ٹاؤن(نمائندہ سپورٹس) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں قسمت کی دیوی انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر مہربان ہوگئی، جنوبی افریقا کے خلاف انگلش بلے باز بین اسٹاکس نے جہاں دنیائے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری تیز ترین ڈبل سینچری کا ریکارڈ حاصل کیا وہیں اپنے پارٹنر جونی بریسٹو کے ساتھ 399 رنز کی شراکت قائم کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنالیا. کیپ ٹاؤن میں جاری انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹاکس نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیزترین سینچری بنا ڈالی۔ بین اسٹاکس نے ڈبل سینچری صرف 163 گیندوں پرمکمل کی ۔ انہوں نے مجموعی طور پر 258 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 26 چوکے اور 7 شاندار چھکے بھی شامل تھے اور258 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جب کہ ان کے پارٹنر جونی بریسٹو نے 150 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 399 رنزجوڑکرعالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس کی طرف سے کین ولیمسن اور واٹلنگ نے سری لنکا کے خلاف 365 رنز بنائے تھے۔ تیز ترین ڈبل سینچری کا ریکارڈ اب بھی نیوزی لینڈ کے نیتھن ایسٹل کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button