تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:چوہدری نثار علی خان نے ہمیں وہ عزت دی جسکی مثال ملنا مشکل ہی نہیں ،عبدالرحمن

ٹیکسلا(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے راہنما ویلفیئر سوسائٹی آصف آباد کے چئیرمین اور ممبر کینٹ بورڈ واہ کینٹ وارڈ نمبر7حاجی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس حلقہ کے عوام پر اتنی مہربانیاں کی ہیں کہ ہم انکے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتے ،میری وارڈ کے اندر دو بڑے میگا پروجیکٹس دئیے جن میں ایک ریسکیو1122مکمل ہو چکا ہے اور سات ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والا جدید ہسپتال زیر تعمیر ہے،چوہدری نثار علی خان نے ہمیں وہ عزت دی جسکی مثال ملنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے،یہی وجہ ہے کہ آج اس علاقہ کے عوام کے دلوں میں چوہدری نثار علی خان بستے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیاسے خصوصی نشست کے دوران کیا، حاجی عبدالرحمن نے کہا کہ میں نے علاقہ کے عوام کے لئے ابھی کچھ منہ سے مانگا نہیں کہ چوہدری نثار علی خان نے پہلے ہی دے دیا ،تعمیروترقی کے میگا پروجیکٹس میری وارڈ کے حصے میں آئے جس پر نہ صرف میں بلکہ اہل وارڈ کے عوام فخر پوٹھوھار چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں انھوں نے کہا کہ ریسکیو1122مکمل ہو چکا ہے جسکا باقاعدہ افتتاح عزت مآب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چند دنوں میں اپنے دست مبارک سے کرینگے، ریسکیو 1122کا قیام علاقہ کی اشد ضرورت تھی جو بغیر مانگے چوہدری نثار علی خان نے عطا کردی ،اسی طرح ٹیکسلا واہ کے عوام کوعلاج معالجے کے لئے یا تو راولپنڈی اسلام آباد جانا پڑتا تھا یا پھر پرائیویٹ ہسپتالوں کے رحم و کرم پر تھے ،غریب لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمال مہربانی کرتے ہوئے ایک جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا جو آج تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس سے نہ صرف ٹیکسلا واہ کے عوام مستفید ہونگے بلکہ گردونواح کے لاکھوں افراد بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button