پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں نہیں ہے ، اعتزاز احسن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں نہیں ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کردی، انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں نہیں ہے، آرمی چیف اپنی ملازمت مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں جنرل راحیل شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ہے، جسے ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا تاہم آئین اور قانون میں مقرر کردہ مدت ملازمت کے مطابق ہی آرمی چیف کو رہنا چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے وزیر اعظم اپنی غلطیوں کی وجہ سے مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔ وفاق اور سندھ کے معاملے میں اعتزاز احسن نےکہا کہ وفاق سندھ کیساتھ زیادتی کر رہا ہے، دہشتگردی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ جوڑنا سراسر زیادتی ہے۔انہوں نے پیپلز پا رٹی پا رلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری صحت یا ب ہو کر جلد پاکستان آجا ئیں گے

یہ بھی پڑھیں  پشاورمیں کارخانوچیک پوسٹ پردھماکہ، 10 جاں بحق 25 زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker