شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پریٹی زنٹاپھر فلمی دنیا میں واپسی کے لیے پر تولنے لگیں

پریٹی زنٹاپھر فلمی دنیا میں واپسی کے لیے پر تولنے لگیں

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ میں ڈمپل گرٍل کے نام سے مشہور اداکارہ پریٹی زنٹا ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے پر تولنے لگیں۔ بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دل سے‘‘ سے کیا اور اس میں ’’بیسٹ فیمل ڈیبو‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا اور اسی سال فلم ’’سولجر‘‘ میں بھی مرکزی کردار اداکرکے خوب شہرت سمیٹی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’’کوئی مل گیا‘‘،’’ کل ہو نا ہو‘‘،’’ ویر زارا‘‘ اور ’’کبھی الوداع نہ کہنا جیسی ‘‘شامل ہیں جب کہ اداکارہ 2008 کے بعد سے ہی فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے چھوٹے پردے پر میزبانی کے فرائض سر انجام دیتی رہی ہیں تاہم اب ایک بار پھر وہ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے کی تیاری کررہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریٹی زنٹا نے بالی ووڈ سے طویل عرصہ کنارہ کشی کے بعد ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا ہے جب کہ اسکرپٹ پسند آنے پر خود ہی فلم پروڈیوس کرنے کا ارداہ رکھتی ہیں تاہم وہ فلمی دنیا میں اپنی واپسی سے متعلق جلد ہی باقاعدہ اعلان کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی وزیرخورشید شاہ کا تھانیدارپر تشدد،نجی چینل کے نمائندے سے ہاتھاپائي