تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:اتحاد پریس کلب دیپالپورکے انتخابات،اقبال فاروق صدرپرنٹ ،چوہدری نوید صدرالیکٹرانک میڈیا منتخب

دیپالپور( قاسم علی سے ) اتحاد پریس کلب دیپالپور کے انتخابات،اقبال فاروق صدرپرنٹ ،چوہدری نوید صدر الیکٹرانک میڈیا منتخب ،اتحاد پریس کلب اپنی بہترین صحافتی خدمات کا تسلسل برقرار رکھے گا،نومنتخب صدور و جنرل سیکرٹریز کا عزم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد پریس کلب دیپالپور کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں دیپالپور کی صحافت کے معتبر نام محمد اقبال فاروق کو متفقہ طورپر صدر برقرار رکھاگیا دیگر عہدیداران میں چوہدری رمضان اشرف سرپرستِ اعلیٰ ،ملک قمر شاہد آہیر چیئرمین، محمد ایوب خاورسینئر وائس چیئرمین،جاوید جسکانی وائس چیئرمین، مظہر علی بھٹی سینئر نائب صدر،میاں محمد یٰسین سعیدی نائب صدر اول،مہر محمد یوسف نائب صدر دوئم،ملک عبداللہ نوناری نائب صدر سوئم،حافظ جمشید اشرف جنرل سیکرٹری،محمد ریاض پرنس جوائنٹ سیکرٹری،حافظ عابد الٰہی فنانس سیکرٹری،طاہر مٹھوپراچہ سیکرٹری نشرواشاعت ، محمد سلیم چیئرمین مجلس عاملہ اور قاسم علی چیف کوآرڈینیٹرپرنٹ و الیکٹرانک میڈیا منتخب ہوئے جبکہ الیکٹرانک میڈیا باڈی کیلئے چیئرمین مختار احمد چوہدری،وائس چیئرمین عبدالروؤف طاہر،صدر نوید احمد چوہدری،نائب صدر حاجی خالد نواز اور ملک فیاض حسن اعوان کوجنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ بعدازاں تمام نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حق اور سچ لکھنے میں کسی قسم کے تامل کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور عوامی مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا صدر محمد اقبال فاروق اور جنرل سیکرٹری حافظ جمشید اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد پریس کلب نے دیپالپور میں بہترین ،مثالی اور مثبت صحافت کی جو روائت قائم کی ہے انشااللہ مستقبل میں بھی اس کو اسی تسلسل کے ساتھ برقرار رکھا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  گل ریزے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker