تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سرکل پتوکی بھائی پھیرو ٹریفک پولیس کےغلط پارکنگ اور نوعمر ڈرائیورں کو لاکھوں روپے کے جرمانے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرکل پتوکی بھائی پھیرو ٹریفک پولیس کے غلط پارکنگ اور نو عمر ڈرائیورں کو لاکھوں روپے کے جرمانے،300 چالان و تیز رفتاری پر مقدمات درج کرکے ڈرائیوروں کو حوالات میں بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق۔گزشتہ ماہ سرکل پتوکی و بھائی پھیرو ٹریفک پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے غلط پارکنگ و نو عمر ڈرائیوروں اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیوروں کو نہ صرف لاکھوں روپے کے جرمانے کئے بلکہ درجنوں ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے مختلف تھانوں کی حوالاتوں میں بھی بند کردیا ٹریفک پولیس کے جاوید اختر اے ایس آئی نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی مزید انہوں نے کہاکہ بھائی پھیرو میں ناجائز تجاوزات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھنا آسان بات نہیں مگر اس کے باوجود ٹریفک پولیس کا عملہ پوری ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!