تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:صارفین کی مشکلات کے ازالہ کے لئے صارف عدالتوں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے،ملک اسد

ٹیکسلا(نا مہ نگار )پنجاب کے گیارہ اضلاع میں حکومت پنجاب کی جانب سے صارفین کی مشکلات کے ازالہ کے لئے صارف عدالتوں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے،صارفین کو درپیش مسائل کے سدباب کے لئے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنانے کی ضرورت ہے،وائس آف کنزیومر صارفین کے حقوق کے لئے برسر پیکار ہے،حکومت کا اقدام صارفین کو مشکلات سے چھٹکارہ دلانے میں معاون و مدد گار ثابت ہوگا ، ان خیالات کا اظہار وائس آف کنزیومر واہ کینٹ ٹیکسلا اور حسن ابدال کے چیئرمین ملک اسد محمود نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، ملک اسد محمود کا کہنا تھا کہ اکثر مقامات پر صارفین کو غیر معیاری اشیاء اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کی جارہی ہیں،متعدد اشیاء کی پیکنگ پر اجزائے ترکیبی اور تاریخ تیاری و اختتام درج نہیں ہیں ، جس سے سادہ لوح صارف ان کی اصل حقیقت سے ناواقف ہوتے وہئے ان اشیاء کی خریداری کرتے ہیں جو بعد ازاں مضر صحت ہونے کا موجب بنتی ہے ، انھوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیاء معیاری اور صحت کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیں ، دکاندار زایدہ منافع کمانے کی غرض سے جعلی اشیاء اصل لیبل کے ساتھ فروخت کرتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صارفین کی مشکلات اور انکے حقوق کے لئے پنجاب کے گیارہ اضلاع میں صارف عدالتیں قائم کردی ہیں ،اس ضمن میں انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنایا جائے ،اور صارفین کو ان غیر معیاری اشیاء سے نجات دلائی جائے ،انکا کہنا تھا کہ صارفین کو اپنے حقوق کا ادراک ہونا چاہئے تاکہ دکاندار اپنے دائرہ کار میں رہ کر حکومت کے مروجہ قوانین کی مکمل پابندی کرسکیں ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button