پاکستانتازہ ترین

وزارت عظمیٰ کیلئےپیپلزپارٹی نےامین فہیم کو میدان میں اتاردیا

aminکراچی(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کے لیے میاں نواز شریف کے مقابلے پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم کو اکھاڑے میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے بعد اب وزارت عظمیٰ کے لیے بھی مسلم لیگ کیلیے میدان خالی نہ چھوڑنے کافیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کا کہناہے کہ وزارت عظمی کے لیے مخدوم امین فہیم کا نام تجویز کرنے کیلیے پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس میں منظوری بھی دے دی گئی۔ قومی اسمبلی میں میاں نواز شریف کے مقابل تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی بھی ہیں۔اسطرح وزارت اعظمیٰ کیلیے میاں نواز شریف۔، مخدوم جاوید ہاشمی اور مخدوم امین فہیم مد مقابل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:شہراورگردونواح میں کرسمس ڈے عقیدت و احترام سےمنایا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker