تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ مشی خان پر فردِ جرم عائد

راولپنڈی(نمائندہ شوبز) راولپنڈی کی عدالت کے مجسٹریٹ کاشف جاوید نے اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کی، مشی خان پر نجی کلینک کی ڈاکٹر نے لاکھوں روپے فراڈ کا مقدمہ درج کروایا تھا، کلینک کی مالکن ڈاکٹر فرزانہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ مشی خان نے 5 لاکھ روپے لینے کے باوجود اشتہارمیں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ اداکارہ کی طرف سے رقم بھی نہیں لوٹائی گئی ۔تاہم ادکارہ مشی خان نے صحت جرم سے صاف صاف انکار کردیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گواہ ڈاکٹر فرزانہ کو بھی آئندہ پیشی پر طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button