تازہ ترینعلاقائی

2سالہ بیٹے کو شراب پلالنے کی کوشش

چناب نگر( نمائندہ خصوصی)دو سالہ بچے کو شراب پلانے سے منع کرنے پر شوہر نے کلہاڑی کے وارکرکے بیوی کا چہرہ کاٹ دیا حالت نازک ہسپتال داخل۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ احمد پورہ کی رہائشی دو بچوں کی ماں عاصمہ بیوٹی پارلر چلا کر گھر کا گزارا کرتی ہے اس کا شوہر طارق نشہ کا عادی ہے اورہر روز رات کے وقت گھر پہنچنے پر اس سے دن بھر کی کمائی چھین لیتا ہے عاصمہ جب گھر سے بیوٹی پارلر ک لیے نکلنے لگی تو شراب کے نشہ میں دھت اس کے شوہر نے اس سے رقم کا مطالبہ کیاعاصمہ کے انکار اور نشی ہونے کا طعنہ دینے پر طارق نے اس پر تشدد شروع کردیا اور اپنے دو سالہ بیٹے مالک اشتر کو بھی شراب پلانے کی کوشش کی جس پر عاصمہ نے مزاحمت کی اور خدا کے واسطے دیکر بچے کو شراب پلانے سے منع کیا تو نشئی شوہر طارق نے گھر میں موجود کلہاڑی اُٹھا کر عاصمہ پر وار شروع کردیئے جس کے نتیجہ ایک وار عاصمہ کے چہرے کے بائیں جانب لگا اور چہرہ کٹ گیا خون میں لت پت بہوش عاصمہ کو چھوڑ کر طارق موقع سے فرار ہوگیااہل علاقہ نے زخمی عاصمہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچادیا پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھیں  وطنِ عزیز میں مردم شماری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker