تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:قاضی حسین احمد کی تیسری برسی پر جماعت اسلامی ضلع قصور کا تعزیتی ریفرنس

بھائی پھیرو(نمائندہ خصوصی)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی تیسری برسی پر جماعت اسلامی ضلع قصور کا تعزیتی ریفرنس۔انکی دینی،سیاسی اور اتحاد امت کی خدمات کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع قصور نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی تیسری برسی پر ایک تعزیتی ریفرنس کی تقریب منعقد کی جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی،سیکر ٹری سردار نور احمد ڈاگر،جماعت اسلامی ضلع قصور کے سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمدکے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)۔ان رہنماؤں نے کہا کہ قاضی حسین احمدکے انتقال پر پاکستان کے عوام محب وطن قومی رہنماسے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ اتحاد امت کے لئے جدوجہد کی جوکہ کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد اسلامی تحریکوں کے عظیم اور ممتاز رہنما تھے۔ان کے انتقال پر پورا عالم اسلام سوگوارہے۔قاضی حسین کی دینی و ملی خدمات قابل قدر ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button