پاکستانتازہ ترین

ن لیگ کے سردارایازصادق اورمرتضٰی جاوید کے کاغذات درست قرار

Nationalassemblyspeaker-pakistan_6-2-2013_103473_lاسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جنہیں درست قرار دے دیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی کی وصولی کا کام دن 12بجے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے سردار ایاز صادق نے اسپیکر اور مرتضٰی جاوید عباسی نے ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سردار ایاز صادق اور مرتضٰی جاوید عباسی نے تین تین کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ایاز صادق اور مرتضٰی جاوید عباسی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے شہریار آفریدی نے اسپیکر اور منزہ حسن نے ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔دونوں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں اور ایم کیو ایم کی جانب سے ایس اقبال قادری اور عبدالرشید گوڈیل نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی آج دن بارہ بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عراق: بغداد کے شاپنگ سینٹر میں 2 خود کش دھماکے، 6 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker