تازہ ترینکھیل

شاہد آفریدی صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی، کپتانی اور اُن کی پرفارمنس سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے اور بولے امید تھی کہ آپ گھٹیا سوال ہی کریں گے۔ آفریدی نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے ، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محمد عامربہترین صلاحیتوں کا حامل ہے، انسان سےغلطی ہوتی ہے،عامر نےسچ بتادیاسزابھی بھگت لی، میرے دل میں عامر کیلئے ہمیشہ جگہ رہی ہے۔ ورلڈ ٹی 20 کے لئے اسکواڈ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹاپ 16 لڑکے اسکواڈ میںمنتخب ہوئے ہیں،انہی کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی20 تک لے کر چلنا چاہئے۔ بنگلادیش میں ہونے والے انڈر19کرکٹ ورلڈ میں آسٹریلیا کے شرکت نہ کرنے پر آفریدی کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ کرکٹ ہونی چاہئے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی ملتان روڈ پر دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker