تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مہنگائی کرنے والے بڑے بڑے مگر مچھ آ زادغریب کا چالان

بھائی پھیرو(نمائندہ خصوصی)ؓبھائی پھیرو ۔مہنگائی کرنے والے بڑے بڑے مگر مچھ آ زاد سپیشل مجسٹریٹ نے انڈے بیچنے والے غریب کا چالان کر کے کاروائی ڈال دی ۔تفصیلات کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ برائے پرائس کنٹرول محمد شفیع نے کوٹ کھڑک سنگھ میں مہنگے انڈے بیچنے پر محمد علی نامی شخص پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں مقدمہ درج ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرو میں ضروریات زندگی کی اشیاء نہایت مہنگے دامو ں سر عام فروخت کی جا رہی ہے مگر ان بڑے بڑے مگر مچوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے غریب انڈے بیچنے والے کا چلان کر کے مجسٹریٹ نے اعلیٰ حکام کی آ نکھوں میں دھول جھونک دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!