تازہ ترینعلاقائی

تحریک انصاف خیبرپختونخواہ نے چھ وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی

ptiپشاور(نمائند ہ خصوصی)…پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے آٹھ میں سے چھ وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی۔ وزراء کے محکموں کا اعلان 5 جون کو کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کے چھ وزراء کے ناموں کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے منظوری دیدی ہے۔ ان وزراء میں شوکت علی یوسف زئی، شاہ فرمان، ڈاکٹر امجد، علی امین گنڈاپور، عاطف خان اور اسرار اللہ گنڈاپور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید دو وزراء کے ناموں کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ وزراء کو محکمے 5 جون تک تفویض کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی صوبائی کابینہ 5 جون کو حلف اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:رکھ راجباہ سرسنگھ کو پختہ کر نے کے دوران ٹھیکیدارکی غفلت سےنہرکےموگھے جگہ جگہ سےٹوٹ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker