
جمبر(نامہ نگار) جمبر یونین کونسل98سے دوبارہ گنتی ہونے پر رانااکرم چئیرمین منتخب ہوگئے۔ یاد رہے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ن لیگ کے امیدوار رانا اکرم نے نتائج کو تسلیم نہ کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کے درخواست دی۔ ریٹریننگ آفیسر کے پاس گنتی کے دوران جھگڑا ہوگیا اس کے بعد فیصلہ ہائی کورٹ میں چلا گیا جہاں سے دوبارہ گنتی کا فیصلہ برقرار رہا ۔ دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امیدوار رانا محمداکرم بارہ ووٹوں سے کامیاب قرار پاگئے۔