تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:کلرکس بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت 23جنوری کو منعقد کی جائیگی

دیپالپور(قاسم علی سے ) نبی رحمت ﷺ سے محبت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا ،کلرکس بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت 23جنوری کو منعقد کی جائیگی،اشفاق شفقت سیال تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلرکس بار ایسوسی ایشن دیپالپور کا اجلاس زیرصدارت صدر اشفاق شفقت سیال منعقد ہوا جس میں نائب صدرعبدالرحیم مون،جنرل سیکرٹری تنویر رضا چنڈور،جوائنٹ سیکرٹری مزمل صدیق،فنانس سیکرٹری اعجاز احمد رحمانی،سیکرٹری نشرواشاعت عبدالستار نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کلرکس بار ایسوسی ایشن دیپالپور اشفاق شفقت سیال نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن ہر برس محفل نعت کا انعقاد کرتی ہے حضورﷺ سے محبت کے بغیر ہمارا ایمان کامل نہیں ہوسکتا ہمیں کامیاب ہونے کیلئے آپ ﷺ کے مبارک طریقوں کو اپنانا ہوگا اجلاس میں باہم مشاورت سے اس برس محفل نعت بارروم دیپالپور میں23جنوری صبح دس بجے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : جی ٹی روڈ رینالہ خورد کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker