پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کے 27 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(بیوروچیف) پاک فوج کے پروموشنل بورڈ نے 27 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹر میں پروموشنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 27 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق جن افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں بریگیڈئیرمحمد عارف، بریگیڈئیرمحمد ظفراقبال، بریگیڈئیرعلی عامراعوان، بریگیڈئیر آصف غفور، بریگیڈئیرمحمد علی، بریگیڈئیراظہرراشد، بریگیڈئیرسعید اختر، بریگیڈئیرندیم احمد انجم، بریگیڈئیرخالد جاوید، بریگیڈئیرخالدضیا، بریگیڈئیرامجد علی خان، بریگیڈئیرعابد لطیف خان، بریگیڈئیرمحمد سعید، بریگیڈئیراخترنواز، بریگیڈئیرسردارحسن اظہرحیات، بریگیڈئیرمحمد رضاجلیل، بریگیڈئیرثاقب محمود ملک، بریگیڈئیرمحمد امتیازخان اور بریگیڈئیرعامرندیم شامل ہیں۔میجرجنرل کے عہدے پر تقری پانے والوں میں میڈیکل کورکے 8 بریگیڈئیربھی شامل ہیں جن میں بریگیڈئیرسہیل عزیز، بریگیڈئیراسلم خان، بریگیڈئیروسیم احمد، بریگیڈئیر طارق حسین، بریگیڈئیر خاوررحمان، بریگیڈئیر صفدرعباس، بریگیڈئیرسلیم احمد خان اوربریگیڈئیرعمار رضا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی ساتھی کی ٹکر سے ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker