تازہ ترینکھیل

پی سی بی کی تمام کھلاڑیوں پر اجازت کے بغیر میڈیا سے بات چیت کرنے پر پابندی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)شاہد آفریدی کی جانب سے میڈیا سے بدتمیزی کے بعد پی سی بی نے کپتان اور تمام کھلاڑیوں پر اجازت کے بغیر میڈیا سے بات چیت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں سے بدتمیزی کے واقع کے بعد کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو بورڈ کی اجازت کے بغیر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا کے نمائندے سے کوئی بات نہیں کرے گا۔ جبکہ غیر ملکی دوروں کے دوران بھی ٹیم کے ساتھ میڈیا منیجر ہی کھلاڑیوں سے میڈیا کی بات چیت کروائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:عشق رسولﷺ کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، علامہ وقاص صدیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker