تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:منظور وٹو کاسوشل جسٹس کمیٹی اورعوامی انصاف کمیٹی بنانے کا اعلان

mian manzoor ahmad watooحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد خاں و ٹو نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے سو شل جسٹس کمیٹی اورعوامی انصاف کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا، ابتدائی طور پر حجرہ شاہ مقیم میں بارہ رکنی کمیٹی قائم کر کے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں اس سلسلہ میں میاں منظور احمد خاں وٹو کی زیر صدارت حجرہ شاہ مقیم میں اہم پارٹی کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی پنجاب میا ں منظور احمد خاں وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے جیالے کار کنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، برسر اقتدار ٹولہ کی ریشہ دواینوں ،ظلم وزیادتی اور انتقامی سیاسی کاروائیوں سے بچانے کی خاطر پارٹی کارکنوں پر مشتمل سوشل جسٹس کمیٹیاں اور عوامی انصاف کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں انھوں نے ابتدائی طور پر حجرہ شاہ مقیم میں بارہ رکنی کمیٹی جس میں میاں مشتاق احمد کھوکھر ،حاجی محمد صابر کمبوہ ،حاجی شیر محمد جھجھ ،مرزا ہدایت اللہ ،سردار حق نواز ڈوگر، محمد سلیم مغل ایڈووکیٹ ،چوہدری شوکت علی کمبوہ ،سردار فخر حیات ڈوگر ،سردار محمد بوٹا ڈوگر ،رائے رشید احمد کھرل ،ملک جاوید ایڈووکیٹ ،پروفیسر علی احمد خاں شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:جماعت اسلامی کے بلدیاتی اُمیدوار کامیاب ہو کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گے،حاجی رمضان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker