پاکستانتازہ ترین

سعودی وزیر خارجہ واپس وطن روانہ ہوگئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سعودی وزیرخارجہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتوں کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ مشیر خارجہ کہتے ہیں پاکستان ایران، سعودی تنازع کے سیاسی حل کی کوششیں کرے گا۔سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پربات کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان، سعودیہ ایران تنازعہ حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوگیا۔ وزیراعظم نے بااثر مسلم ممالک کو اپنے وفود سعودی عرب اور ایران بجھوانے کی تجویز دی۔وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین کیلئے خصوصی پیغام بھی عادل الجبیر کے حوالے کیا۔۔۔ سعودی وزیرخارجہ ا?رمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملے اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور اسے علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔سعودی وزیرخارجہ اور مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے درمیان مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  خواجہ آصف کا نااہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker