پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری کل چار روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

لاہور(بیوروچیف)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل کے روز چار روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔بختاور بھٹو زرداری بھی ہمراہ ہوں گی۔دورہ لاہور کے دوران پیپلز پارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب کے اجلاس طلب کر لئےگئے ہیں۔ پنجاب کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی بلا لیا گیا ہے،بلاول اور بختاور بھٹو زرداری دس جنوری کو مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ چیئرمن پیپلز پارٹی گیارہ جنوری کو لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کریں گے، گیارہ کی شام کو بلاول ہاؤس میں پنجاب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ بارہ جنوری کو پیپلز پارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب کے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اے شاہینوں ہمیں تم پر ناز ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker