تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:تاجر کے گھر گھس کر خواتین کو ہراساں کر نے جان سے مارنے،بچے کو اغوا کر نے کی دھمکیاں

daska cityڈسکہ(نامہ نگار)تاجر کے گھر گھس کر خواتین کو ہراساں کر نے جان سے مارنے اور بچے کو اغوا کر نے کی دھمکیاں ،ہوائی فائرنگ کر نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کالج روڈ کا رہائشی تاجر آصف جاوید ڈار کام پر گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں 4نامعلوم ملزمان مسلح آتشیں اسلحہ گھر میں داخل ہو ئے جبکہ دو ملزمان گیٹ پر کھڑے رہے اور اہلخانہ کو یر غمال بنا کر ہراساں کیا اور آصف ڈار کے بار ے میں پو چھا جان سے ماردینے اور بچے کو اغوا کر نے کی دھمکیاں دیں خواتین کا شور سن کراہل محلہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان ہوا ئی فائرنگ اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے سٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا

یہ بھی پڑھیں  ورلڈٹی ٹوینٹی:آج جنوبی افریقہ کاسامنازمبابوےسےہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker