تازہ ترینعلاقائی

وصولی والی سیاست ہارگئی ،اب اصولی سیاست ہوگی ۔قیصر احمدشیخ

pmlnلاہور(پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اورممبرقومی اسمبلی قیصراحمدشیخ نے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ برس تک اتحادی وصولی والی سیاست کرتے رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اصولی سیاست کرے گی۔ہم ملک وقوم پربوجھ بننے نہیں بلکہ اپنے ہم وطنوں کابوجھ اوردکھ درد بانٹنے آئے ہیں ۔میاں نوازشریف نے پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے تعمیری سیاست کی بنیادرکھ دی ہے۔ میاں نوازشریف بحیثیت وزیراعظم کرپشن مافیاکولگام دیں گے،اداروں میں بدعنوانی اورمن مانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔پچھلے پانچ سال اقتدار کے ایوانوں میں سازشوں کے سواکچھ نہیں ہوالہٰذا ء آئندہ پانچ سال کام ،کام اورصرف کام ہوگا۔ہماری حکومت تعمیراتی منصوبوں کے معیاراوران کی رفتارپرسمجھوتہ نہیں کرے گی لہٰذاء کسی چوراورکام چورکو گڑبڑ کی اجازت نہیں دیں گے ۔ مادروطن کی تعمیروترقی کیلئے جوکوئی وفاقی حکومت کے ساتھ قدم سے قد م جوڑ کرنہیں چلے گااس کیلئے بہترہے وہ اپنے گھرمیں بیٹھے۔ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمدشیخ نے مزید کہا کہ بجٹ میں غیرضروری اخراجات 30فیصدکم ہوں گے،نامزدوزیراعظم میاں نوازشریف کی ہدایت پراس بات کااصولی فیصلہ ہوگیاہے۔مختصرکابینہ کے باوجودوفاق اورپنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اچھاپرفارم اور ملک وقوم کوزیادہ سے زیادہ ڈیلیور کرے گی۔بحیثیت وزیراعظم میاں نوازشریف کاوزیراعظم ہاؤس میں قیام نہ کرنے کافیصلہ سادگی اورتبدیلی کاغماز ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اقتدارمیں آنے کے بعد میثاق جمہوریت کومذاق جمہوریت بنادیا تھا مگر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نوازشریف آج بھی میثاق جمہوریت پرکاربندہیں اورانہوں نے اس کی پاسداری کے عزم کااعادہ کیا ہے۔عوام کی طرح ہم بھی بدعنوان عناصر کو احتساب کے کٹہرے میں دیکھناچاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker