تازہ ترینکھیل

پاکستان کیخلاف ٹی20سیریز،نیوزی لینڈ کی13رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

آکلینڈ (نمائندہ سپورٹس)نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مبنی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ کیویز کی جانب سے کین ولیمسن کوکپتان، جبکہ ٹاڈ ایسٹل اور ٹوم لاتھم پہلی بارٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے منتخب کیا گیا۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مبنی ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ جس کے لئے کیویز نے کین ولیمسن کی کپتانی میں تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کین ولمیسن کی قیادت میں کیویز نے گزشتہ روز سری لنکا کو دو صفر سے ہراکر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے چھٹی پوزیشن چھین لی تھی۔ کیویز کی جانب سے سیریز کے لئے لیگ اسپن آل راونڈر ٹاڈ ایسٹل اور ٹوم لاتھم کو پہلی بارٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹاڈ ایسٹل تین سال قبل سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ کھیل چکے ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز کئے پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں ٹوم لاتھم ڈیبیو کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنانے والے کولن منرو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل،ٹرینٹ بولٹ، گراہم ایلیٹ،میٹ ہنری،ایڈم ملنے، لیوک رونکی، مچل مک کلی نیگھن، مچل سینٹنراور راس ٹیلر شامل ہیں۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی میچز پندرہ،سترہ اور بیس جنوری کوکھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker