تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ویرم کا سول ہسپتال بھوت بنگلے میں تبدیل،کوریج پر ڈاکٹر کی صحافیوں سے بدتمیزی۔

پتوکی( نامہ نگار )پتوکی کے نواحی گاؤں ویرم چک نمبر 4 کا بنیادی مرکز صحت عرصہ درازسے خستہ حالی کا شکار ہے۔ہسپتال کی بلڈنگ بھوت بنگلے میں تبدیل ہو چکی ہے۔جبکہ دووسری جانب پنجاب میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے دعوے بھی خام خیالی ہی دکھائی دیتے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق متعدد بار ڈسڑکٹ گور نمنٹ کو تحریری درخواستیں دینے کے بعد بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہسپتال کو بلڈنگ جیسی سہولت سے نوازہ جائے تاکہ لوگوں کوعلاج معالجے میں آسانی پیدا ہو۔جبکہ دوسری جانب دوران کوریج ڈاکٹر قیصر نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا اور میڈیا نمائندگان سے بدتمیزی کرتے ہوئے ہسپتال سے باہر نکال دیااورمزید کہا کہ میڈیا کو کچھ نہیں سمجھتا جو ہوتا ہے کر لو اور یہاں سے نکل جاؤ،پریس کلب پتوکی کے صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی سی او قصور،ای ڈی او ہیلتھ قصور اور متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر قیصرکی میڈیا نمائندگان سے بدتمیزی اور ناروا سلوک کی انکوائری کی جائے ورنہ تمام صحافی برادری پرزور احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button