تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو پریس کلب کے صحافیوں کی ڈی سی او اور ڈی پی او قصور سے ملاقات

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو پریس کلب کے صحافیوں کی ڈی سی او اور ڈی پی او قصور سے ملاقات۔ بھائی پھیرو کے شہر بھرکے گلیاں محلے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہونے،گندگی اور امن عامہ کی بد ترین صورت حال کی شکایت۔شہر میں ٹریفک اور صفائی کو بہتر بنانے کیلیے جلد ہی گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ڈی سی او کی یقین دہانی۔علاقے کو ڈاکوؤں،منشیات فروشوں،جوئے بازوں اور فراڈیوں سے پاک کر دیا جائیگا۔ڈی پی او قصور کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب بھائی پھیرو کے عہدیداران حاجی محمد رمضان،ملک عبدالحفیظ شاہد،شیخ خالد رفیق،ظہر احمد ساجد،نعیم سلطان اور میاں عبدالستار پر مشتمل چھ رکنی وفد نے ڈی پی او قصور علی ناصر رضوی سے ملاقات کی اور انہیں شہر اور گردونواح میں امن عامہ کی بد ترین صورت حال کے بارے آگاہ کیا ۔صحافیوں کے سوالات کا جوابات دیتے ڈی پی او قصور نے کہا کہ چند روز قبل تھانہ سٹی اور صدر میں نئے ایس ایچ او تعینات کیے گئے ہیں انشا ء اللہ جلد ہی علاقے کو چوروں، ڈاکوؤں،منشیات فروشوں،جوئے بازوں اور فراڈیوں سے پاک کر دیا جائیگا۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ شریف شہریوں کیلیے انکے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور وہ عوام سے دوریاں ختم کرکے پولیس کو صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنا دیں گے۔ان سے ملاقات کے بعد وفد نے ڈی سی او قصور محمد شاہد سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ بھائی پھیروملتان روڈ اورمین بازار میں تجاوزات کی بھر مارہے اور شہر کے گلی محلوں میں گندے پانی کا راج ہے گلی محلوں میں گٹر بند ہونے کی وجہ سے گندے پانی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اس شہر کے خوبصور نام پھولنگر کے منہ پر ایک کلنک کا ٹیکہ ہیں مگر میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کا عملہ غائب ہے جبکہ دوسری جانب ملتان روڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ملتان روڈ فلتھ ڈپو بن چکا ہے اور رہی سہی کسرروڈ کے اردگرد قبضہ مافیانے اپنا قبضہ جماتے ہوئے نکال رکھی ہے جنہوں نے ریڑھی بانوں،چھابڑی فروشوں، سبزی فروشوں کو چند ٹکوں کی خاطر روڈ کے ارد گرد اورروڈ کے اوپربیٹھا کر قبضہ جمارکھا ہے اور یہی صورتحال مین بازار بھائی پھیرو کی ہے جہاں پردوکانوں کے آگے پھٹے لگا نے والوں نے کھلے بازار کو گلی بنا کر رکھ دیا ہے ۔ڈی سی او قصور محمد شاہد نے وفد کو یقین دلایا کہ جلد ہی شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کیا جائے گا اور شہر کے گندے پانی،سیوریج اور صحت و صفائی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہر کو حقیقی معنوں میں پھولنگر بنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ذوالفقارعلی بھٹو بھی شرمندہ ہیں۔۔۔؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker