پاکستانتازہ ترین

آئی جی سندھ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کا غیر مشروط معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے ان پر دو فروی کو توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سولہ گریڈ کے ملازم سیف اللہ کو خلاف ضابطہ گریڈ اٹھارہ میں ترقی دینے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ انہیں کیسے ترقی دی گئی۔ انہیں دو مرتبہ ڈیپوٹیشن پر اینٹی کرپشن میں بھیجا گیا اور چار مرتبہ ملازمت سے برطرف کیا گیا۔آئی جی سندھ کی جانب سے ان کے وکیل نے غیر مشروط معافی کی اپیل کی جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ غلطی ایک بار ہوتی ہے باربار نہیں۔ جب عدالت نے کہا تھا کہ ترقی نہ دی جائے تو آئی جی نے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی نافرمانی کرتے ہوئے ترقیاں کیوں دیں۔ عدالتی حکم کی جان بوجھ کر نافرمانی ہوئی کیسے معافی دے سکتے ہیں۔عدالت نے آئی جی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت دو فروری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button