تازہ ترینعلاقائی

للیانی:کسی کو صحافیوں کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،شریف سوہڈل

kasurمصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)کسی کو صحافیوں کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب پر ضلع بھر کے صحافیوں کا حق ہے ۔ کچھ مفاد پرست پریس کلب کو آباد نہیں ہونے دیتے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ)قصور شریف سوہڈل نے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے چند پیپلز پارٹی کے حامی اخباری رپورٹروں کو پریس کلب قصور کے لئے25لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے اور وہ اس رقم کو خرد برد کرنے اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے کے در پے ہیں انہیں ایسا ہر گز نہیں کرنے دیا جائے گا اس چیک کو ضلع کی سب سے بڑی اوررجسٹرڈ تنظیم ڈی یو جے کی نگرانی میں صحافیوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا ہی قرین انصاف ہے اور اس فیصلہ پر ضلع بھر کے صحافی متفق ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو چاہیے تھا کہ یہ چیک ضلع بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ڈی یو جے کو دیتی تاکہ وہ ضلع بھر کے صحافیوں کی مشاورت سے صحافیوں کی فلاح وبہبود اورپریس کلب کی تعمیرو ترقی پر خرچ کرتے ۔جس سے تمام صحافی مستفید ہوتے ۔

یہ بھی پڑھیں  پانامہ پر ہنگامہ اور ریمنڈ ڈیوس کا کروز مزائل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker