پاکستانتازہ ترین

مولانا مسعود اظہرکوحفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے معلومات پاکستان کو فراہم کی گئی تھیں جن کی بنیاد پرگزشتہ روز بہاول پور میں کارروائی کر کے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button