تازہ ترینعلاقائی

بلدیہ ٹیکسلا کےنومنتخب بلدیاتی نمائندے کل حلف اُٹھائیں گے

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی /نا مہ نگار)بلدیہ ٹیکسلاکی 22وارڈزاوردیہی سرکل کی 8یونین کونسلوں کے نومنتخب بلدیاتی نمائندے کل برو زجمعرات کو حلف اُٹھائیں گے ، حلف برداری کی تقریب کمیونٹی سینٹرٹیکسلاکے وسیع ہال میں صبح ساڑھے نو بجے منعقدہو گی ۔تفصیلات کے مطابق 5دسمبرکو صوبہ پنجاب میں منعقد ہونے والے تیسرے مرحلہ کے بلدیاتی الیکشن میں ٹیکسلا شہراوردیہی سرکل سے نومنتخب بلدیاتی نمائندگان کل مورخہ 14جنوری کو حلف اُٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب کمیونٹی سینٹرہال نذدبڑی ریلوے پھاٹک منعقدہوگی ۔ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے ریٹرنگ آفیسراسسٹنٹ کمشنر شاہد عمران مارتھ اور یونین کونسلوں کے ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان نو منتخب نمائندوں سے حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!