بین الاقوامیتازہ ترین

کیمرون: مسجد میں خودکش حملہ، 12 نمازی شہید

کیمرون(ڈیسک نیوز)کیمرون کی مسجد میں خودکش حملے میں بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے نائجیریا کی سرحد سے متصل علاقے کی مسجد میں نماز فجر کے دوران دھماکہ کیا۔ خودکش حملہ آور خود بھی نمازیوں میں شامل تھا۔ حملے سے گیارہ نمازی موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نے اسپتال میں دم توڑا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ نائیجیریا کی سرحد سے قریب ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی کارروائیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button