تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:دو مصروف ترین سڑکیں کھنڈرات بن گئیں۔عوام کوشدید مشکلات

pattokiپتوکی(ندیم رضا خاں سے) سرائے مغل کی دو مصروف ترین سڑکیں کھنڈرات بن گئیں ۔ ٹریفک اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ سست چلتی ٹریفک ڈاکوؤں کے لئے تر نوالہ بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو سرائے مغل روڈ اور سرائے مغل ہلہ روڈ علاقے کی مصروف ترین سڑکیں ہیں ۔ جن سے روزانہ سینکڑوں گاڑیوں میں ہزارو ں لوگ سفر کرتے ہیں ۔ مگر یہ دونوں سڑکیں سابقہ حکمرانوں کی بے رخی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات بن چکی ہیں ۔ رات کے وقت جگہ جگہ گہرے کھڈوں کی وجہ سے جب چلنے والی گاڑیاں اپنی رفتار کم کرتی ہیں تو ڈاکو انہیں گن پوائنٹ پرگھیر لیتے ہیں اور لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں ۔ گہرے کھڈوں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے رات کے وقت ان سڑکوں پر شہری سفر کرنے سے کتراتے ہیں ۔کسان بورڈ سرائے مغل کے رہنماؤں چوہدری رحمت اللہ ، رانا انتطار اسلام ، اکبر ساجد ، محمد بوٹا اور رفاقت علی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سڑکوں کی فوری طور پر مرمت کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker