پاکستانتازہ ترین

ارفع کریم کو دنیا سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے جب کہ مرکزی تقریب ارفع کریم نگر فیصل آباد میں ہوگی۔ ارفع کریم 2 فروری 1995 کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اورصرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز حاصل کیا۔ ارفع نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس دیگر اعزازات بھی حاصل کیے۔ مائیکرو سافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005ء میں ارفع کریم اپنے والد کے ہمراہ امریکا گئی جہاں مائیکرو سافٹ کے چیئرمین بل گیٹس نے انھیں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ایپلی کیشن کی سند عطا کی۔ ارفع نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے کمپیوٹر کی دنیا میں وہ نام کمایا اور ایسا عالیشان عبور حاصل کیا کہ جس کے بدولت انتہائی کم عمری میں انھیں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس جیسی عظیم شخصیت سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ارفع کو 22 دسمبر 2011 کو مرگی کا دورہ پڑنے پر لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کے بعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں اور 16 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ارفع نے وہ شہرت حاصل کر لی جو کسی دوسرے کو ساری زندگی بھی نصیب نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:حضرت خواجہ محمد معصوم حبیبی طاہری اوکاڑہ کا دورہ کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker