شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سندھ اورپنجاب میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری

سندھ اورپنجاب میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری

لاہور/کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ اور پنجاب کے نو منتخب بلدیاتی امیدواروں نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد اضلاع کے مختلف سرکاری مقامات پرکیا گیا۔ جس میں ریٹرننگ آفیسرز نے نو منتخب امیدواروں سے حلف لیا۔ حیدآباد میں مہران آرٹس کونسل میں میونسپل کارپوریشن کے تین سو اڑہتر نو منتخب ممبران نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ نو منتخب ممبران سے جسٹس عبدالظہور چانڈیو نے حلف لیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ممبران نے اپنی پارٹی قیادت کے حق میں خوب نعرے بازی کی۔ ادھر بدین میں سینئیر سول جج عارف راجپوت نے تین سو چوبیس ممبران سے عہدے کا حلف لیا، جبکہ تقریب حلف برداری میں ذوالفقار مرزا بھی شریک ہوئے۔ ٹھٹھہ میں تین سو بارہ ،میر پور ماتھیلو میں تین سو چھاسی نومنتخب ممبران نے حلف اٹھالیا۔دوسری جانب سرگودھا میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے چیئرمین اور جنرل کونسلرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سیالکوٹ کے قلعہ ہال میں چونسٹھ اور ضلع بھر میں ایک ہزارایک سو اڑتالیس امیدواروں نے حلف اٹھایا، جبکہ بہاولنگر کے ایک سو پینتیس ،منڈی بہاوالدین کے اسی چیئرمین اور وائس چئیرمین اور چار سو چھیاسی کونسلرز ،دنیا پور کے بارہ پیر محل کے اٹھارہ اور حویلی لکھا کے بھی اٹھارہ ممبران نے عہدے کا حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد‘فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ‘جسمانی اعضاکے نمونےغائب