پاکستانتازہ ترین

مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کا علم نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(بیوروچیف)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات کی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس کے علاوہ دفترخارجہ نے مسعود اظہر کی گرفتاری سے بھی لاعلمی کا اظہار کردیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کے حوالے انہیں کچھ علم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسعود اظہر کی گرفتاری اور کارروائی کے حوالے سے بھی وہ اتنا ہی جانتے ہیں، جتنا وزیراعظم ہاؤس کے بیان میں بتایا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ کےدرمیان ملاقات کی تاریخ طے نہیں کی جاسکی ہے۔ انہوں نے افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کے اس بیان کو مسترد کیا۔ جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں آپریشن کے نتیجے میں ستر سے اسی فیصد داعش کے کارکن افغانستان داخل ہوگئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جلال آباد دھماکہ سے متعلق افغان حکومت سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، جبکہ قاضی خلیل اللہ نے انڈونیشیا میں آج ہونے والے بم حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button