تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر ضلع کے 135یوسی چیئرمین وائس چیئرمین اور 679کونسلرز نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لے لیا ۔

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن)بلدیاتی انتخابات کے 3مراحل مکمل ہونے کے ساتھ پنجاب کے دیگر نو منتخب نمائندگان کی طرح بہاولنگر ضلع کی 135یونین کونسلز کے نو منتخب چیئرمین وائس چیئرمین کونسلرز سمیت میونسپل کمیٹی بہاولنگر ۔منچن آباد ,ہارون آباد ،چشتیاں ،فورٹ عباس اور ڈونگہ بونگہ کے نو منتخب کونسلرز نے بھی حلف اٹھا لیا بہاولنگر ٹی ایم اے جناح ہال میں ٹی ایم او راشد عزیز غزنوی نے بطور ریٹرننگ آفیسر نو منتخب 46کونسلرز سے حلف لیا جبکہ نو منتخب کونسلر رانا ناصر مجید بوجہ حلف برداری میں شریک نہ ہو سکے۔ حلف برداری کی تقریب میں موجود مسلم لیگ) ن) کے نو منتخب کونسلر وسابق چیئرمین بلدیہ نے کہا کہ علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور میاں شہبازشریف کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے ۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کونسلر چوہدری ضیاء الحق بابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بحال تو ہوگئے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ انہیں اختیارات دیتے ہوئے بااختیار بنائیں تاکہ وہ شہر کی بہتری کیلئے موئثر اقدامات کرسکیں ،

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: تیسری سالانہ عظیم الشان’’ پیغام حق کانفرنس‘‘4اپریل کو ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker