پاکستانتازہ ترین

وزارت داخلہ نے پٹھان کوٹ تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف)وزارت داخلہ نے پٹھان کوٹ تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ کمیٹی کو سفارشات مرتب کرکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نواز شریف نے پٹھان کوٹ حملے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کیلئےچھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ جسکا نوٹیفکیشن وزارت داخلہ نے جاری کردیا۔ چھ رکنی کمیٹی کے کنوینر رائے طاہر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب ہوں گے۔ جبکہ آئی ایس آئی، آئی بی ، ایف آئی اے ، سی ٹی ڈی پنجاب اور پنچاب پولیس کے نمائندے بھی شامل ہوں گےذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختون خوا صلاح الدین خان ، ڈائریکٹر آئی بی لاہور عظیم ارشد ، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر عثمان انور، آئی ایس آئی کے بریگیڈیر نعمان سعید اور ا ایم آئی کے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی پٹھان کوٹ بھارت کے حملے میں پنجاب میں ہونے والی کارروائیوں پر تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  فیفا ورلڈ کپ: آخری دو کوارٹر فائنل میچ آج کھیلے جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker