تازہ ترینعلاقائی

پتوکی کے صحافیوں سے بدتمیزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے،صحافی برداری

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور سرائے مغل کے صحافیوں کا مطالبہ ۔پتوکی کے صحافیوں سے بدتمیزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔پتوکی کے صحافیوں سے بدتمیزی او رناروا سلوک کرنیوالے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔گزشتہ روز پتوکی کے نواحی گاؤں ویرم چک نمبر4میں آر۔ایچ۔سی کی بھوت بنگلے میں تبدیل بلڈنگ کی کوریج کے دوران نجی چینلز کے رپورٹرز زاہد چودھری،مقبول بھٹی،عابد سعید سے ڈاکٹر قیصر نے بدتمیزی کرتے ہوئے ہسپتال سے باہر نکال دیا اورکہا کہ میڈیا کو کچھ نہیں سمجھتا جوہوتا ہے کر لو۔ڈاکٹر کے اس ناروا سلوک کے خلاف بھائی پھیرو،سرائے مغل سمیت تمام صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور سینئیر صحافی حاجی محمد رمضان،کرامت وٹو اور ملک عبدالحفیظ شاہد اور عقیل خان نے ڈی۔سی۔او قصور،ای۔ڈی۔او ہیلتھ قصورسے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ صحافی برادری پر زور احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پرویزمشرف کی رہائشگاہ کو سب جیل قراردے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker