تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مقامی تھیٹرمیں نیم عریاں فحش ڈانس کرتے ہوئے متعددمردو عوتوں گرفتار

okaraاوکاڑہ ( محمد مظہر رشید )اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر مقامی تھیٹر میں نیم عریاں وفحش ڈانس کرتے ہوئے متعددمردو عوتوں کو گرفتار کرلیا تھانہ میں عورتوں کے عاشقوں اور سفارشیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی رہیں صحافی بھی آنکھیں ٹھنڈی کرنے تھانہ پہنچ گئے ایس ایچ او نے ملاقات پر پابندی لگائے رکھی عوامی حلقوں نے فحاشی کے خلاف کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراور اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا ہے تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں واقع ایک سینمامیں بغیر اجازت تھیٹر چلایا جارہا تھا جس کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ عبداللہ نیئر کو ملی جنہوں نے پولیس تھانہ اے ڈویژن کی بھاری نفری کے ہمراہ سینما پر چھاپہ مارااور وہاں پر مردوخواتین نیم عریاں اور فحش ڈانس کر رہے تھے انہیں فوری گرفتار کرلیا گیا اور تھیٹر مالکان سمیت مقدمہ درج کرلیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج ہوا ان میں عامر شہزاد ،ثمر عباس،نوید علی ،رب نواز،شیر علی،عبدالستار،ماہی ونوردختر رب نواز،فائزہ وکنول شہزادی دخترصفدر حسین،ناہیدزوجہ عبدالحق،ظہراں بی بی،رانی دخترسلیم پرویزسمیت دس نامعلوم شامل ہیں تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں ان عورتوں کے مبینہ عاشق اور سفارشیوں کی ملاقات کیلئے لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں مگر ایس ایچ او عزیزچیمہ اور انوسٹی گیشن انچارج محمد ےٰسین نے کسی کو ملاقات نہیں کرنے دی جبکہ اوکاڑہ شہر کے بعض صحافی بھی اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرنے کیلئے تھانہ اے ڈویژن پہنچ گئے فحاشی و عریانی کے خلاف اس مہم پر عوامی حلقوں و مذہبی رہنماؤں مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی ،حاجی احسان الحق،مولانا عبدالمنان عثمانی ،شہزاد انجم انصاری ،اصغر سہیل قادری و دیگر نے ضلعی انتظامیہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراجہ بشارت ،اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس تھانہ اے ڈویژن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے #

یہ بھی پڑھیں  سینکڑوں مزدوروں کو والز فیکٹری نے نوکری سے نکال دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker